بریکوٹ کے پہاڑ پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

بریکوٹ کے پہاڑ پر لگی  آگ پر قابو پا لیا گیا

پشاور (اے پی پی) سوات کے علاقے بریکوٹ پارڑئی کے پہاڑ پر لگی آگ پر 29 گھنٹے تک جاری رہنے والے۔۔۔

 مسلسل آپریشن کے بعد کامیابی سے قابو پا لیا گیا۔ ہفتہ کو میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سید شعیب منصور کی ہدایات پر ریسکیو 1122 سوات کے فائر فائٹرز نے محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے آگ بجھانے کا آپریشن جاری رکھا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے ، شدید گرمی اور ہوا کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم امدادی ٹیموں نے بھرپور کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر مکمل طور پر بجھا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں