مری ،موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والے 4 افراد گرفتار
مری (نمائندہ دنیا) مری ویو فورٹھ روڈ پر ویگو ڈالے میں سوار افراد اور ایک موٹر سائیکل سوار کے درمیان تلخ کلامی کے بعد مبینہ تشدد اور۔۔۔
موٹر سائیکل کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے فوری نوٹس لے لیا ، ایس ایچ او تھانہ مری اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویگو ڈالے میں موجود چاروں افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ متعلقہ گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔