جاوید اقبال مرزا نے ڈی جی ایف ڈی ای کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) میں تین سال کے طویل عرصے بعد مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی پر اساتذہ اور ۔۔۔
غیر تدریسی عملے نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسائل کے حل اور ادارے میں انتظامی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ ایف پی ایس سی کی سفارش پر وزیرِ اعظم نے جاوید اقبال مرزا کو گریڈ 21 میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای مقرر کیا ہے ، جنہوں نے جمعہ کواپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔