اسلام آباد ،5مشکوک افراد،27موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشنز، 333افراد، 132گھروں اور 16ہوٹلوں سمیت سینکڑوں مقامات کی چیکنگ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور سکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 333 افراد، 132 گھروں، 16 ہوٹلوں، 41 دکانوں، 192 موٹر سائیکلوں اور 51 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ ایک ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ جانچ پڑتال کیلئے پانچ مشکوک افراد، تین گاڑیاں اور 27 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔ مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔