اسلام آباد پولیس کا شہدا کے بچوں کیلئے جشن کرکٹ کا اہتمام، پاک آسٹریلیا میچ براہ راست دیکھ سکیں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے اپنے شہدا کے بچوں کیلئے خصوصی ’’جشن کرکٹ‘‘ ایونٹ کا اہتمام کیا جس سے وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ براہ راست دیکھ اور خوشی اور جوش کے لمحات بانٹ سکیں گے۔
شہدا کے بچوں کو کرکٹ سٹیڈیم لے جایا گیا جہاں وہ میچ سے لطف اندوز ہوئے، یادگار لمحات گزارے اور کھیل کے متحرک ماحول کا تجربہ کیا۔ تقریب کے دوران ایس پی ہیڈ کوارٹر پری گل ترین اور ڈائریکٹر سپیشل انیشیٹوز شمس الحق درانی بھی بچوں کے ہمراہ تھے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔