گرین انکلیو1-کے الاٹیز کا احتجاج ،30جون کی ڈیڈ لائن

گرین انکلیو1-کے الاٹیز کا احتجاج ،30جون کی ڈیڈ لائن

2016 میں الاٹمنٹ،ابتدائی ترقیاتی کام شروع ہوا ، آج تک تکمیل نہ ہوسکی رواں ماہ بورڈ میٹنگ میں ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا،حکام کی یقین دہانی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) گرین انکلیو-1 کے الاٹیز نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے منصوبے میں مسلسل تاخیر کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور فوری ترقیاتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کی قیادت کور کمیٹی کے اراکین چودھری امجد، ملک سرتاج، رانا ارشد، احسان الحق اور امجد خان نے کی۔ مقررین نے کہا کہ 2016 میں الاٹمنٹ اور ابتدائی ترقیاتی کام کے آغاز کے باوجود منصوبہ ایک سے ڈیڑھ سال بعد بند کر دیا گیا جو آج تک بحال نہیں ہو سکا۔ احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اتھارٹی کے اعلی حکام موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے ۔ حکام نے یقین دہانی کروائی کہ گرین انکلیو-1 کو جون میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ترجیحی ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔ مظاہرین نے حکومتی یقین دہانیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب صرف سائٹ پر فوری ترقیاتی کام کا آغاز ہی قابلِ قبول ہوگا۔ اعلان کیا کہ اگر 30 جون تک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کی ترقیاتی سرگرمیوں کی بحالی کی منظوری نہ دی تو یکم جولائی سے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے اہل خانہ سمیت پرامن بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں