امن کمیٹی کا اجلاس ،محرم الحرام کی سکیورٹی ،انتظامات کا جائزہ

امن کمیٹی کا اجلاس ،محرم الحرام کی سکیورٹی ،انتظامات کا جائزہ

جلوسوں اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ،نگرانی سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران، پولیس کے اعلیٰ حکام، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیس کی نمائندگی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد نے کی۔ اجلاس میں تاجر تنظیموں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔ تمام مساجد کے لیے ضابطہ اخلاق طے کیا گیا، جو تمام علماء کرام کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تمام راستوں پر نظر رکھی جائے گی۔عرفان میمن نے اجلاس میں بتایا کہ جلوس کے راستوں کی نگرانی، مجالس سمیت تمام تر امور پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں