جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام عظمت سیدنا علی المرتضی کانفرنس
حضرت علیؓ کی ذاتِ گرامی امتِ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان محبت، اخوت کا مشترکہ مرکز ،مقررین
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام عظمت سیدنا علی المرتضی کانفرنس میں مقررین نے کہاکہ حضرت سیدنا علی المرتضی کی ذات امت مسلمہ کے تمام مکاتبِ فکر کے درمیان محبت، اخوت اور وحدت کا مشترکہ مرکز ہے اہلِ بیت اطہار سے محبت ایمان کا تقاضا اور اہلِ سنت کے اکابرین کی روشن روایت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر ڈاکٹر نور الحق قادری ،امیر جماعت اہل حرم پاکستان علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی سید ناصر عباس شیرازی، پروفیسر عبدالغفور نجم ، علامہ محبوب الرحمان گولڑوی اور دیگر نے خطاب میں کیا ، نور الحق قادری نے کہا کہ حضرت مولاعلی کی ذاتِ گرامی امتِ مسلمہ کے تمام مکاتبِ فکر کے درمیان محبت، اخوت اور وحدت کا مشترکہ مرکز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت حضرت علیؓ کے نام پر بھی اپنے اختلافات کم نہیں کر سکتی تو اتحادِ امت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو فرقہ واریت، نفرت انگیز رویوں اور تاریخی تعصبات سے بالاتر ہو کر اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے ۔