راولپنڈی ،مختلف کارروائیاں، 7افراد گرفتار، 55لٹر شراب اور اسلحہ برآمد
سول لائنز، وارث خان، ویسٹریج، روات اور کہوٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مقدمات درج
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 55 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40 لیٹر شراب برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب جبکہ ویسٹریج پولیس نے ایک شخص سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح روات پولیس نے ایک ملزم سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا جبکہ کہوٹہ پولیس نے بھی ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔