چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات  اظہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔

۔انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ٹریفک مینجمنٹ، انفورسمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک ڈسپلن کا فروغ، بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں