نوجوان محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کیلئے کردار ادا کریں ،اکرم رضوی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی ترجمان اکرم رضوی نے کہا ہے کہ نوجوان محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔
تمام مکاتبِ فکر محرم الحرام میں برداشت، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں جبکہ امن پسند طبقات فساد پھیلانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے حوالے سے تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اعتدال کا راستہ ہی اللہ کریم اور رسولِ اکرم ﷺ کا راستہ ہے۔