اوپن یونیورسٹی ، فلپائن جامعہ کے درمیان تعلیمی اشتراک، اظہارِ ارادہ پر دستخط

اوپن یونیورسٹی ، فلپائن جامعہ کے درمیان  تعلیمی اشتراک، اظہارِ ارادہ پر دستخط

اسلام آباد(اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور فلپائن کی پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تحقیق، فاصلاتی و آن لائن تعلیم، اساتذہ و طلبہ کے تبادلوں، علمی کانفرنسوں، تربیتی پروگراموں اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے اظہارِ ارادہ پر دستخط کئے گئے۔

تقریب آن لائن منعقدہ ہوئی جس میں دونوں جامعات نے بین الاقوامی تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود جبکہ فلپائن کی پولی ٹیکنک یونیورسٹی کی جانب سے صدر ڈاکٹر مینوئل ایم موہی نے اظہارِ ارادہ کی دستاویز پر دستخط کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں