آئی 8 مرکز میں غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کیخلاف کریک ڈا ئون

 آئی 8 مرکز میں غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کیخلاف کریک ڈا ئون

غیر قانونی پارک گاڑیوں کے چالان ،ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا

 اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسرکائنات اظہر خان کی نگرانی میں آئی۔8 مرکز میں غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے تاکہ مصروف تجارتی علاقے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پارک کی گئی متعدد گاڑیوں کے چالان کیے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کو موقع سے ہٹا دیا گیا تاکہ رش میں کمی لائی جا سکے اور آمدورفت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں