ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے انتظامی دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنیکا مطالبہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے تمام انتظامی دفاتر میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔۔
کہ اس معاملے میں تاخیر\"چراغ تلے اندھیرا\" کے مترادف ہے ، سیکرٹری جنرل شفیق بھلوالیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی یاسین بلوچ سے ملاقات کے دوران کہا کہ محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی سٹی اور کینٹ کے علاقوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کی سخت مانیٹرنگ کے لیے تو ہر کلاس روم میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرا رکھے ہیں لیکن افسوس کہ خود محکمہ تعلیم کے انتظامی دفاتر تاحال اس بنیادی نگرانی کے نظام سے محروم ہیں جو یقیناً ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔