ڈپٹی کمشنر مری کا بنیادی مرکز صحت مرکز کا دورہ ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت
مری( نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے دیہی اور دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو۔۔۔
یقینی بنانے کیلئے اپنے انتظامی عملے کے ہمراہ بنیادی صحت مرکز بی ایچ یو نمبل کا اچانک دورہ کیا ،مختلف شعبہ جات بشمول او پی ڈی (OPD)، فارمیسی اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اور فارمیسی میں موجود لائف سیونگ اور دیگر ضروری ادویات کے اسٹاک کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے کسی بھی مریض کو باہر سے ادویات خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے ۔