چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا چکوال میں مارکنگ سینٹرز، لیبارٹریز کا دورہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر اقبال محمود نے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر کے ہمراہ ضلع چکوال کے مختلف مارکنگ سینٹرز اور۔۔۔
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر اقبال محمود نے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر کے ہمراہ ضلع چکوال کے مختلف مارکنگ سینٹرز اور پریکٹیکل امتحانی لیبارٹریز کا اچانک دورہ کیا۔ میٹرک وانٹرمیڈیٹ امتحانات کے جانچ کے عمل، پریکٹیکل امتحانات، امتحانی نظم و ضبط، شفافیت اور بورڈ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ چیئرمین نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1چکوال اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1چکوال میں قائم میٹرک مارکنگ سینٹرز جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار گرلز چکوال میں قائم انٹرمیڈیٹ مارکنگ سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments