راولپنڈی، 5ملزمان گرفتار، 2کلو گرام سے زائد چرس، 28لٹر شراب، اسلحہ برآمد
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 5ملزمان گرفتار کر کے 2کلو گرام سے زائد چرس،28لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2کلو 40گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10لٹر شراب برآمد کی، جاتلی پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر کے 10لٹر شراب اور اسلحہ معہ ا یمونیشن برآمد کر لیا۔، ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 8لٹر شراب برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments