اسلام آباد، 38جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد
2پستول، ایک ہزار 330گرام ہیروئن، ایک ہزار 625گرام آئس پکڑی گئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 38ملزمان کو گرفتار کر لیا، ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا بھی برآمد کر لی گئیں۔ مختلف پولیس ٹیموں نے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اشتہاری، عدالتی مفرور اور عادی جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں، جبکہ مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیوں کے دوران دو پستول، 18بور کی متعدد گولیاں، ایک ہزار 330گرام ہیروئن، ایک ہزار 625گرام آئس اور ایک ہزار 671گرام چرس برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments