تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم شروع
ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا، شہریوں کو محفوظ،سفری سہولیات فراہم کی جائیں،ٹریفک پولیس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم دوبارہ شروع کر دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر جاری اس مہم کے تحت اہم شاہراہوں، چوراہوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کے اطراف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا، شہریوں کو محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments