زمردخان کی خورشید شاہ سے ملاقات سویٹ ہوم سکھر میں توسیع پر گفتگو

زمردخان کی خورشید شاہ سے ملاقات سویٹ ہوم سکھر میں توسیع پر گفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم و سابق ایم این اے زمرد خان نے ایم این اے و سابق اپوزیشن لیڈر سیدخورشید احمد شاہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سویٹ ہوم سکھر کی مزید توسیع پر بات چیت کی۔

زمرد خان نے بتایا کہ سویٹ ہوم کے مزید طالب علموں کی کوالٹی ایجوکیشن اور دیگر سہولتوں کیلئے ایک توسیعی منصوبہ زیر غور ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا سویٹ ہوم کے مزید توسیعی منصوبوں میں مقامی، صوبائی اور قومی سطح پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...