شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لا ئی جا ئے ، صدر تنظیم تاجران پاکستان

  شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لا ئی جا ئے ، صدر تنظیم تاجران پاکستان

بلندشرح سودکی وجہ سے ملکی معیشت پر دباؤ بڑھے گا،کاشف چودھری

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں یہ فیصلہ صنعت، تجارت اور عام عوام کے لیے کسی بھی طور پر سودمند نہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے ، سرمایہ کاری بڑھانے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ، بلند شرح سود ملکی معیشت پر مزید دباؤ ڈالے گی اور کاروباری لاگت میں اضافہ کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...