پاکستان کا انکلوسیو اے آئی کے فروغ کیلئے یو این ویمن جینڈر ریسپانسیو اے آئی سکول کا آغاز
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے یو این ویمن جینڈر ریسپانسیو اے آئی سکول کا آغاز کیا ہے ، ملک گیر اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اخلاقی، جامع اور صنفی استعمال کا فروغ ہے ۔۔۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے یو این ویمن پاکستان اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (KOICA) کے تعاون سے سکول کا آغاز کیا ہے ۔ جو پالیسی سازوں، سرکاری حکام، ارکان پارلیمنٹ، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، کاروباری اداروں اور کمیونٹی لیڈروں کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اے آئی اسکول نظریاتی علم کو عملی تربیت کے ساتھ جوڑے گا، جس میں اے آئی کے بنیادی اصولوں، اخلاقی اور صنفی جوابدہ ، گورننس، پرامپٹ انجینئرنگ، ایجنٹس، پبلک ایڈمنسٹریشن اور جامع ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کے اطلاق پر کورسز پیش کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments