مون سون ،راولپنڈی میں 19مقامات حساس ،ہائی الرٹ جاری
مشینری، عملہ اور متعلقہ افسران موجود رہیں تاکہ فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈساسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور آئندہ بارشوں کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، ریسکیو 1122، پولیس، میونسپل اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران مختلف اداروں کی کارکردگی، نکاسیٔ آب، ہنگامی رسپانس اور حساس مقامات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ہدایت کی کہ ضلع میں نشاندہی کیے گئے 19 حساس پوائنٹس پر ہر وقت مشینری، عملہ اور متعلقہ افسران موجود رہیں تاکہ بارش کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments