کیپٹل ایمرجنسی سروس ،ایک ماہ میں 82 ریسکیو آپریشنز

  کیپٹل ایمرجنسی سروس ،ایک ماہ میں 82 ریسکیو آپریشنز

ایک ہزار 715ایمرجنسی کالز موصول ،113فائر ایمرجنسیز پر قابو پایا گیا،رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ کیپٹل ایمرجنسی سروس (سی ای ایس) نے جولائی 2026 کے دوران انجام دی گئی ہنگامی امدادی کارروائیوں، ریسکیو آپریشنز اور خصوصی ڈیوٹیوں کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق ماہ بھر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 715 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جن پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ 113 فائر ایمرجنسیز پر قابو پایا گیا، جن میں 32 الیکٹرک آگ، 20 رہائشی گھروں میں آگ لگنے کے واقعات، سات گاڑیوں میں آگ، پانچ ایل پی جی یا گیس سلنڈر سے متعلق آگ اور دھماکے ، 21 کمرشل و عمارتوں میں آتشزدگی جبکہ 28 گرین ایریا اور کچرے میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل تھے ۔کیپٹل ایمرجنسی سروس نے اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 345 میڈیکل اور روڈ ایمرجنسیز کا بروقت ریسپانس دیا۔ ان میں 538 ٹریفک حادثات، 601میڈیکل ایمرجنسیز، پانچ ڈوبنے کے واقعات، ایک سلنڈر دھماکے کا واقعہ، 20 کرائم سے متعلق ایمرجنسیز اور 80 دیگر متفرق نوعیت کی ایمرجنسیز شامل رہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف نوعیت کے 82 ریسکیو آپریشنز بھی انجام دیئے گئے ، جن میں چار ڈی واٹرنگ آپریشن، ایک گرے ہوئے درخت کو ہٹانے کی کارروائی، 65 جانوروں کو ریسکیو کرنے کے آپریشنز اور 12 پہاڑی، کنویں اور دیگر ٹریپ ریسکیو آپریشنز شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...