اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی سکریننگ مہم کامیابی سے جاری ہے ، ترجمان وزارتِ صحت

اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی سکریننگ مہم  کامیابی سے جاری ہے ، ترجمان وزارتِ صحت

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) ترجمان وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ مہم کامیابی سے جاری ہے ،۔۔۔

ڈائریکٹر پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی ڈاکٹر ضیا داوڑ کی نگرانی میں سکریننگ کاعمل جاری ہے ۔ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ سفارتی انکلیو کی سکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کے لیے تین روزہ مفت موبائل ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ 29 سے 31 جولائی تک ہیپاٹائٹس سی پروگرام کے تحت موبائل ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا کامیاب انعقاد ہوا ،کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی اور ڈینگی کی مفت اسکریننگ کی سہولت فراہم کی گئی۔بلڈ شوگر ٹیسٹ، آنکھوں، دانتوں اور دل کے معائنے کے ساتھ جنرل میڈیکل مشاورت بھی مفت فراہم کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...