ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر نفاذ، استعمال اور آن لائن نظام سے متعلق تربیتی و آگاہی سیشن
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر نفاذ، استعمال اور آن لائن نظام سے متعلق ایک جامع تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ کونسل ہال راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پلس ماہرین نے تربیتی سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے شرکاء کو ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ، آپریشنل طریقہ کار، تکنیکی پہلوؤں اور مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور عملی رہنمائی فراہم کی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو ایچ ایس ایم ایس کے اغراض و مقاصد، اس کے آپریشنل فریم ورک، نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق درخواستوں کی آن لائن وصولی، جانچ پڑتال، پراسیسنگ اور منظوری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments