پنشن نہ ملنے پر پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کا گورنر سٹیٹ بینک کو خط
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے ریلوے پنشنرز کی پنشن بروقت اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہونے پر گورنر سٹیٹ بینک اور چیف ایگزیکٹو نیشنل بینک کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے۔۔۔
فوری مداخلت اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین اسلم عادل بٹ کے زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا،جہاں دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ برانچ کے چیف منیجر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے ، پنشنرز کی رکی ہوئی پنشن فوری طور پر ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments