کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،آرپی او کے پولنگ سٹیشز کے دورے ،انتظامات کا جائزہ
انتخابات قومی ذمہ داری ، شفاف، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ترجیح ،کمشنر
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی اور آر پی او بابر سرفراز الپا کا آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن میں مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سکیورٹی، انتخابی انتظامات، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، پولنگ کے عمل، ووٹرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے پولنگ سٹیشنز پر موجود ووٹرز سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتخابی ماحول کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر اور آر پی او نے صدر کینٹ پولنگ سٹیشن، مندرہ پولنگ سٹیشن، ضلع چکوال کے علاقے ڈھوڈیال اور چکوال شہر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور متعلقہ انتظامی و پولیس افسران سے انتخابی انتظامات پر بریفنگ حاصل کی۔
کمشنر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات قومی ذمہ داری ہیں، جن کے شفاف، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا تمام متعلقہ اداروں کی اولین ترجیح ہے ۔ ادھرڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں قائم پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولنگ کے انتظامات، سکیورٹی صورتحال اور ووٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے پولنگ سٹیشن پر موجود انتخابی عملے سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments