سی ڈی اے، 2630.998ملین کے مزیدکمرشل پلاٹس فروخت

سی ڈی اے، 2630.998ملین کے مزیدکمرشل پلاٹس فروخت

مری روڈ پر دو ایگرو فارم، بلیو ایریا میں تین تعمیر شدہ دکانیں فروخت ہوئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے زیراہتمام کمرشل پلاٹس کا نیلام دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پہلے دو یوم میں مجموعی طور پر 16.44ارب کے پلاٹس فروخت ہوئے۔ دوسرے روز مری روڈ پر واقع ایگرو فارم نمبر 18جوکہ 1212ملین روپے، ایگرو فارم نمبر 17اے کو 966ملین روپے میں نیلام کیا گیا۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تعمیر شدہ دکان نمبر 8اے کو 151.66ملین روپے، پارکنگ پلازہ کی شاپ نمبر 10اے 147.71ملین روپے، تعمیر شدہ دکان نمبر 12اے 153.63ملین روپے میں نیلام ہوئی۔ مجموعی طور پر نیلام عام کے دوسرے دن 2630.998ملین روپے کے پلاٹس فروخت ہوئے، جبکہ پہلے دن مجموعی طور 13806.87ملین روپے کی مالیت کے پلاٹس فروخت ہوئے تھے۔ سہ روزہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی تیسرے دن 6اگست تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...