یو ای ٹی مردان اور ہزارہ یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

یو ای ٹی مردان اور ہزارہ یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

مردان (نمائندہ دنیا) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)مردان اور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے درمیان خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB)کے پروجیکٹ ’ایڈسی‘ (EDSIY) کے تحت باہمی تعلیمی، فنی اور انڈسٹری سے مربوط تعاون کو فروغ دینے کے لیے۔۔

 تین سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے تقریب کے دوران یو ای ٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ شراکت داری کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مشترکہ تربیتی پروگرامز اور سرٹیفیکیشن کورسز کے ذریعے طلباء اور پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو جدید دور کی مارکیٹ ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...