اسلام آباد ،16اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،16اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی کمپنی، آبپارہ ، لوہی بھیر ، نیلور ،کھنہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت36 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ آبپارہ ،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالونی، تھانہ لوہی بھیر ،تھانہ نیلور اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 520 گرام ہیروئن،1,298 گرام آئس، 1,650گرام چرس ، مختلف بور کے چار عدد پستول اور ایک گن معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 26 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...