بلوچستان کا مستقبل پاکستان کیساتھ وابستہ ، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
علیحدگی پسند بیانیہ سے ملک کو کمزور کرنے کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے دہشتگرد تشدد سے بدامنی پھیلا رہے ، آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان خیالات کا اظہار آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست میں کیا۔اس پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 سٹیشنز سے 6150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں، افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے ، بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے ، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی مضبوطی میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments