ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال پارک میں خصوصی شجرکاری مہم
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایم ڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔۔
شجرکاری مہم کا مقصد شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں خصوصاً نوجوان نسل میں ماحولیاتی تحفظ اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع پر دی سٹی اسکول، سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے عملے کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور مختلف مقامات پر پودے لگائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments