وائرل ویڈیو کا معاملہ، سی ٹی او کا نوٹس، لیڈی ٹریفک وارڈن معطل
راولپنڈی (اے پی پی) گوجر خان میں لیڈی ٹریفک وارڈن سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے کا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ لیڈی ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی۔۔۔
جبکہ واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments