کامسٹیک میں تقریب، غیر ملکیوں کی بھی شرکت

کامسٹیک میں تقریب، غیر ملکیوں کی بھی شرکت

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔۔۔

 جہاں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے مختلف او آئی سی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی عملے اور کامسٹیک ٹیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں غیر ملکی عملے، پروگرام منیجرز، افسران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے حکومت اور قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا او آئی سی کامسٹیک کا مستقل میزبان ہونا مسلم دنیا کے اعتماد کی علامت ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...