مریڑ چوک سے کمیٹی چوک تک گرین بیلٹس کی تیزئین و آرائش کا کام جاری

 مریڑ چوک سے کمیٹی چوک تک گرین  بیلٹس کی تیزئین و آرائش کا کام جاری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے گرین بیلٹس، میڈینز اور اہم شاہراہوں کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن کی ہدایات پر مری روڈ پر راشد منہاس سیکٹر میں مریڑ چوک سے کمیٹی چوک تک گرین بیلٹس اور میڈین میں صفائی ستھرائی، گوڈی، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور پودوں کی تراش خراش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...