پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 600 کلو مضر صحت گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 600 کلو مضر صحت گوشت تلف

بوستان خان روڈ ڈھوک چوہدریاں میں میٹ شاپ پر چھاپہ ،ایک شخص گرفتار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ناقص گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بوستان خان روڈ ڈھوک چوہدریاں میں میٹ شاپ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 600 کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کو تلف کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 600 کلو غیر معیاری اور ناقص گوشت کو موقع پر تلف کردیا۔ تلف کیے جانے والے گوشت کی مالیت تقریبا 7 لاکھ 80 ہزار تھی۔گوشت پر کسی بھی سلاٹر ہاوس کی مہر موجود نہ تھی، نہ ہی خریدوفروخت کا ریکارڈ موجود تھا۔خفیہ اطلاعات ملنے پر ڈھوک چوہدریاں میں موجود میٹ شاپ کیخلاف کاروائی کی۔ موقع سے ایک شخص گرفتار جبکہ قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...