علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسناد، ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کے اجرا کا خود کارنظام نافذ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے لیے اسناد، ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کے اجرا کا مکمل خودکار نظام نافذ کر دیا ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے اس جدید نظام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو بروقت اسناد کی فراہمی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ اس خودکار نظام سے نہ صرف طلبہ کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ یونیورسٹی کے انتظامی نظام میں بھی شفافیت اور مثریت آئے گی۔ یہ اقدام یونیورسٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments