لاہور اور لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی بابو پسنجر ٹرین آج سے بحال
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔ لالہ موسیٰ۔لاہور کے درمیان چلنے والی بابو پسنجر ٹرین(205up,206dn) کو آج 20 اگست سے بحال کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔
205Up بابو پسنجر ٹرین لاہور سے شام 4 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ گوجرانوالہ،وزیرآباد ،گجرات رات 7 بج کر 45 منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچے گی جبکہ اسی طرح 206Dn صبح 5 بجکر 10 منٹ پر لالہ موسیٰ سے روانہ ہو کر 8 بج کر 15 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔ یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments