پنجاب یونیورسٹی :اساتذہ ، ملازمین کاحقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی :اساتذہ ، ملازمین کاحقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ہم ڈیڑھ سال سے پرامن احتجاج کر رہے ،انتظامیہ بے حسی دکھارہی:مقررین

لاہور(خبر نگار)جامعہ پنجاب میں ہزاروں اساتذہ اور ملازمین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس احتجاج میں پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن اور پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ و ملازمین نے شرکت کی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار اصغر اقبال نے الزام لگایا کہ وائس چانسلرایک مخصوص گروپ کو سپورٹ کررہے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد، جنرل سیکرٹری آسا و کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے فنڈز کو بے دریغ استعمال کیا گیا ہے ۔چودھری بشارت محمود، صدر پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن و صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاکہ ہم ڈیڑھ سال سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث اب ہمیں عملی احتجاج پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...