منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ میں 200 مریضوں کا معائنہ
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 سے زائد مرد و خواتین مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔
کیمپ میں ڈاکٹر قمر الزمان اور ڈاکٹر عمر اسلم نے مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں طبی مشورے دیے ، جبکہ ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ منتظمین کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ایسے فری میڈیکل کیمپ آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ کیمپ کے انتظامات میں ملک سلامت علی، نعمت اللہ انصاری، امجد جٹ، اختر صابر، نبیل احمد اور دیگر نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments