بی ایس سی نرسنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

بی ایس سی نرسنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بی ایس سی نرسنگ فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 89.87 فیصد رہا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے فائنل پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

یو ایچ ایس کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات میں 40 نرسنگ کالجوں کے مجموعی طور پر 2306 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 2067 امیدوار کامیاب جبکہ 223 امیدوار ناکام قرار پائے ۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 89.87 فیصد رہا۔نتائج کے مطابق کالج آف نرسنگ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی زنیرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پانچ امیدواروں نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ ان میں میڈی کیئر کالج آف نرسنگ ملتان کے محمد مکی جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج کے کالج آف نرسنگ کی اقصیٰ، حمنہ، عائشہ طارق اور سعدیہ بتول شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...