باپ بیٹوں کو بچانے کیلئے دریائے سندھ میں کودنے والے اویس خان کی لاش چھ روز بعد برآمد
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) 14اگست کو دریائے سند ھ کے ہنڈ کے مقام پر ڈوبنے والے مردان کے باپ بیٹوں کو بچانے کی کوشش میں جان قربان کرنے والے اویس خان شموزئی کی لاش نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے برآمد کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نوشہرہ ملک اشفاق حسین کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے جاری سرچ آپریشن میں متعدد لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ آپریشن مسلسل چھ روز جاری رہاجس میں نوشہرہ، مردان، صوابی اور پشاور کی غوطہ خور ٹیموں نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments