ڈی آئی جی ایسٹ سے الیکٹرونکس ڈیلر ز کے وفد کی ملاقات

ڈی آئی جی ایسٹ سے الیکٹرونکس ڈیلر ز کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کی قیادت میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد نے ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ سے امن و امان اور دیگر امور پر بات چیت کی اور ڈیلر ایسوس ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ رضوان عرفان نے کہا کہ چوری و چھینے گئے موبائل فونز کی خریدو فروخت و آئی ایم ای آئی نمبر کی تبدیلی و دیگر کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ عملی اقدامات میں شریک ہیں جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ نے کیڈا کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس میکینزم پر عمل کر رہے ہیں جس سے چوریموبائل فونز کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...