واٹر کارپوریشن کی کارروائی،3 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشنز منقطع
واٹر کارپوریشن کی کارروائی،3 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشنز منقطع مراد میمن ،داؤد بروہی گوٹھ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ، سامان ضبط
کراچی (آئی این پی)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سیکیورٹی اور ہائیڈرنٹ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے پانی چوری، غیر قانونی ہائیڈرنٹس، سب سوائل بورنگ کنکشنز اور غیر مجاز ٹینکر فلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مراد میمن گوٹھ اور داؤد بروہی گوٹھ میں کارروائیاں کی گئیں جن میں3 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشنز منقطع کر دیے گئے ۔ مراد میمن گوٹھ میں کارروائی کے دوران غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور سب سوائل بورنگ کنکشنز کے ذریعے ٹینکرز بھرنے اور پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا۔ واٹر کارپوریشن کی ٹیم نے بھاری مشینری کی مدد سے 2 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشنز منقطع کر دیے ۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا ٹینکر نمبر TTA-797، 2 بیٹریاں، ایک جنریٹر، 2 پمپس اور تقریباً 150 فٹ تار و پائپ قبضے میں لے کر واٹر کارپوریشن پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیے گئے ۔ پانی چوری میں ملوث محمد یونس اور شاہد خان کے خلاف واٹر کارپوریشن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 55/2026 درج کر لیا گیا ۔ دوسری کارروائی داؤد بروہی گوٹھ میں ٹیم نے غیر قانونی سب سوائل بور کنکشن مکمل طور پر منقطع کر دیا جبکہ ایک پمپ اور تقریباً 150 فٹ کیبل برآمد کرلی۔ قائم بلوچ کے خلاف بھی واٹر کارپوریشن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments