گورنر کا جامعہ سیفیہ کا دورہ، تعلیمی و تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا

گورنر کا جامعہ سیفیہ کا دورہ، تعلیمی و تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا

گورنر کا جامعہ سیفیہ کا دورہ، تعلیمی و تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا نایاب سکوں اورقرآنِ پاک کے نسخوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار

کراچی (آئی این پی)گورنر نہال ہاشمی نے جامعہ سیفیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کمروں، کلاس رومز، لائبریری اور دیگر تعلیمی و تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ گورنر نے جامعہ کے نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو سراہا جبکہ لائبریری میں موجود نادر و نایاب سکوں اور قدیم قرآنِ پاک کے نسخوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جامعہ سیفیہ کی بہترین علمی و تربیتی روایت اس کے بزرگوں کی قربانیوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ 1983 میں قائم ہونے والی یہ جامعہ علم و تربیت کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتی ہے اور اس کا تعلیمی نظام جامعہ الازہر کی علمی روایات کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اپنی سہولیات کو قربان کرکے نئی نسل کیلئے علم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کیں۔ سچ، آگاہی اور علم کا سفر نسل در نسل آگے بڑھنا چاہیے ، یہ کسی ایک فرد یا کمیونٹی کی میراث نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ گورنر نے کہا کہ داو دی بوہرہ کمیونٹی کے افراد کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں صبر، شکر، تجارت اور بہترین کردار کے حوالے سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ نوجوان علم کے ساتھ اعلیٰ کردار کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے جامعہ کے نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں نظر آنے والا نظم و ضبط بہترین تربیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...