کمشنر کا ددھوچا ڈیم کا دورہ، کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت
منصوبے پر مجموعی طور پر 92فیصد فزیکل پراگریس مکمل ہو چکی، 31دسمبر ڈیڈ لائن ہے
راولپنڈی (اے پی پی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے ددھوچا ڈیم منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے پر باقی ماندہ کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 92فیصد فزیکل پراگریس مکمل ہو چکی ہے جبکہ منصوبے کی مقررہ تکمیل کی تاریخ 31دسمبر 2026ہے۔ کمشنر نے مختلف تعمیراتی حصوں کا معائنہ کیا اور سٹون پچنگ، سپل وے اسٹرکچر، رٹیننگ وال، پل، انٹیک و آٹ لیٹ اسٹرکچرز سمیت رہائشی کالونی کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments