اسلام آباد میں فٹبال کا سب بڑا میلہ سجنے کو تیار
اسلام آباد(دنیا رپورٹ) دنیائے فٹبال میں اے کلاس کوچز کے زیر نگرانی بہترین فٹبال ٹریننگ کے حوالے سے مانے جانیوالے معروف پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے فٹبال ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہونیوالے ہیں۔۔
،بلاشبہ یہ منشیات سے انکار اور کھیلوں سے پیار کے سلوگن کے ساتھ نوجوان فٹبالرز کیلئے روشن مستقبل کے حصول کا سنہری موقع ہے ، ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی اورچوہدری امتیازمہمان خصوصی ہونگے ، چیف ایگزیکٹو پوپو فٹ بال کلب حارث بن ہارون نے بتایا کہ ٹرائلز پوپو فٹبال گرائونڈ F-11/2،سٹریٹ 24، اسلام آباد میں منعقد کئے جائینگے ۔ مفت فٹبال ٹرائلز 15سے 18سال کی عمر کے نوجوان کیلئے ہیں۔، اس عمر سے ہٹ کر دیگر کھلاڑی کلب کی طے شدہ فیس کی ادائیگی کے بعد اپنی عمر کی کیٹیگری میں ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments