اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک،عملہ میں موٹر سائیکلیں تقسیم

اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک،عملہ میں موٹر سائیکلیں تقسیم

عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا:کمشنر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا آغاز،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت شہر و ضلع میں صفائی قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک ہو گیا ،کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سکواڈ اہلکاروں کو موٹر بائیکس کی چابیاں حوالے کردیں۔ اس سلسلے میں کمشنر دفتر میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر اور اے ڈی سی میونسپل سروسز ذیشان ندیم اور سینئر افسر بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ پہلی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی اور وارننگ دی جائے گی تاہم خلاف ورزی جاری رکھنے کی صورت میں جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر ایک ہزار سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ گھر، دکان یا فیکٹری کے باہر صفائی نہ رکھنے پر ایک ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوڑا جلانے کی صورت میں 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 2 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ،ضلعی انتظامیہ صفائی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...