ہیڈبمبانوالہ :کیپٹن ضیا اﷲ شہید کی یاد میں تعزیتی سیمینار
قوم ملکی سلامتی ،خود مختاری ، دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی:مقررین
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )کیپٹن ضیا اﷲ شہید کی یاد میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،لیفٹیننٹ کرنل، بیوروکریٹس، سیاستدانوں سمیت سول سوسائٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے سپوت کنڈن سیان کیپٹن حافظ ضیا اﷲ کی یاد میں مقامی میرج ہال میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شہید کے والد پروفیسر رانا سعید اﷲ ، لیفٹیننٹ کرنل عمیر، لیفٹیننٹ کرنل لیاقت ، وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، ممبران صوبائی اسمبلی نوید اشرف،حنا ارشد وڑائچ،سابق ایم این اے رانا شمیم احمد خان، سابق ایم پی اے جمیل اشرف، ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق،اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر،ڈی ایس پی خدا بخش، ایس ایچ او بمبانوالہ نجم الحسن،سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشا ، سابق ناظم عبدالمنان علوی، سابق چیئرمین سعید اﷲ سیان ، پولیٹیکل سیکرٹری وزیربلدیات داؤد بخاری، رانا بشارت سمیت سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ مقررین نے کہاکہ کیپٹن حافظ ضیا اﷲ شہید سمیت وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں اور شہدا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments